- الإعلانات -

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کی مذمت

شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے سے عالمی طاقتوں میں ہلچل مچ گئی۔ امریکی وزیر دفاع ریکس ٹیلرسن کہتے ہیں میزائل تجربے پر شمالی کوریا کے خلاف عالمی سطح پر ایکشن ہونا چاہیے۔ امریکا نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔

نیو یارک:شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے نے عالمی قوتوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اقوام متحدہ نے شمالی تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل اینٹونیو گٹررز کہتے ہیں کہ میزائل تجربہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امریکا، روس اور چین نے بھی اسے ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
دوسری جانب امریکا کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکا اور اتحادیوں کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ شمالی کوریا کے خلاف ایکشن اب عالمی سطح پر ہونا چاہیے۔ ادھر شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا بین البراعظمی میزائل دنیا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔