- الإعلانات -

چین اور روس کا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم، اعلامیہ جاری

چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ روس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ جس میں دونوں ممالک نے نئی عالمی صورتحال میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو:  روس کے دار الحکومت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور چینی صدر شی چن پنگ نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں نے بدلتی عالمی صورتحال پر اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک سیاسی ہم آہنگی، سکیورٹی تعاون اور مشترکہ مفادات کو مزید بڑھائیں گے۔ چینی صدر روس کے دورے کے بعد جرمنی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔