- الإعلانات -

بنگلہ دیش: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بنگلہ دیش میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ڈھاکہ:  گارمنٹ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا واقعہ دارلحکومت ڈھاکہ کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کےمطابق فیکٹری میں مرمت کا کام جاری تھا کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔ بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے فیکٹری کا بیشتر حصہ بھی تباہ ہو گیا جبکہ قریبی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔