- الإعلانات -

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، سلامتی کونسل کا اجلاس، مزید پابندیوں پر غور

شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیانگ یانگ کے خلاف پابندیاں سخت کرنے پر غور کیا گیا۔

نیو یارک:  شمالی کوریا کی جانب سے کیے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ پر صورتحال کشیدگی اختیار کرگئی ہے۔ شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیانگ یانگ کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور کیا گیا۔ امریکا نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دے دیا جبکہ روس کی اس کی مخالفت کی۔
روسی نائب سفیر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے۔ سب کو تسلیم کرنا ہو گا کہ پابندیاں مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو معاشی طور پر تباہ کرنا ناقابل قبول ہے۔