- الإعلانات -

ٹیوب لائٹ نا کام، ڈسٹری بیوٹرز کا سلمان سے پیسوں کا مطالبہ

عید کے موقع پر بالی ووڈ کے دبنگ سپرسٹار سلمان کی ریلیز ہونے والی فلم "ٹیوب لائٹ” کوئی خاص کمال کرنے میں نا کام ثابت ہوئی۔

نئی دہلی:  بالی وڈ کے دبنگ سپر سٹار سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کی ناکامی پر چھوٹے سینما ڈسٹری بیوٹرز نے ان سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سلمان خان کی فلمیں باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتی ہیں اور اکثر فلمیں 3 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجاتی ہیں لیکن اس عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم "ٹیوب لائٹ” کوئی خاص کمال کرنے میں نا کام ثابت ہوئی ہے۔

سلمان خان فلمز پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم "ٹیوب لائٹ” 105 کروڑ سے زائد کے بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے اور فلم کی ریلیز کے موقع پر ریکارڈ توڑ کمائی کی توقع کی جارہی تھی جس پر فلم کے ڈسٹری بیوٹرز نے بھی مہنگے داموں فلم کے مالکانہ حقوق خرید لیے تھے۔