- الإعلانات -

جرمنی: ’’آف شور‘‘کمپنیاں رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

جرمن میڈیا کے مطابق حکام نے لاکھوں یورو میں پاناما سے ٹیکس چوروں کا ڈیٹا خرید لیا، پاناما پیپرز خریدنے کا فیصلہ جرمن اخبار کی جانب سے پاناما ڈیٹا شیئر کرنے سے انکار کے بعد کیا گیا۔

جرمن فیڈرل کرائم آفس کے مطابق پاناما پیپرز کی تفصیلات کو تفصیلی جائزے کیلئے الیکٹرانک ڈیٹا میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

جرمن تفتیش کار پاناما کے ڈیٹا سے ٹیکس فراڈ کے علاوہ اسلحہ اسمگلنگ اور منظم جرائم کے شواہد بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔