- الإعلانات -

مصر :خودکش کار بم حملہ ،26فوجی ہلاک

مصر کے شمالی صوبہ سینا میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے خودکش کار بم حملے میں کم از کم 26 فوجی مارے گئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق نقاب پوش مسلح عسکریت پسندوں نے جمعے کی صبح جزیرہ نما سینائے کے شمالی علاقہ رفح میں فوجی چوکی پر شدید فائرنگ کی اور بعد میں بارود سے لدی گاڑی سے نشانہ بنایا۔

مصری ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں فوج کا ایک اعلیٰ افسر بھی شامل ہے، اس خودکش حملے میں20 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دریں اثناء مصری فوج نے 40سے زائد حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر خیال کیا جارہا ہے اس حملے میں داعش سے وابستہ مقامی گروپ انصار بیت المقدس بریگیڈز ملوث ہے ۔