- الإعلانات -

ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفترخارجہ طلب

ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا ۔

بھارت کی جانب سے آج صبح ایل او سی پرچڑی کوٹ اورستوال سیکٹر پر بھاری،چھوٹے ہتھیاروں اورمارٹرگولوں کا استعمال کیا گیا۔

بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے ،بھار ت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔