- الإعلانات -

جے آئی ٹی متنازع ہوچکی، مولانا فضل الرحمٰن

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اب تک جو کچھ بھی ہو رہا ہے عدالت کے دائرہ میں ہو رہا ہے ، حکومت کیخلاف سازش کون کررہا ہے یہ ان سے پوچھیں جویہ کہہ رہے ہیں۔

ان سےسوال پوچھا گیا کہ عمران خان کہتے ہیں مولانا فضل الرحمٰن سے کشمیر کمیٹی کی سربراہی واپس لے لینی چاہیے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کا خیال ہے کہ عمران خان کو تحریک انصاف کی سربراہی سے ہٹادینا چاہیے۔