- الإعلانات -

عراقی فوج کا موصل میں داعش کو شکست دینے کا دعویٰ

عراق کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ موصل شہر میں شدت پسند تنظیم داعش کا قبضہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور فورسز کو توقع ہے کہ جلد ہی وہ شہر کا پورا کنٹرول حاصل کر لیں گی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موصل کا محض کچھ حصہ ہی باقی رہ گیا ہے اور عراقی فورسز جلد ہی وہاں کا قبضہ بھی حاصل کرلیں گی ۔

اگرچہ ابھی مکمل قبضے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم موصل کی گلیوں میں عراقی سیکورٹی فورسز کو خوشی میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

موصل کا قبضہ واپس حاصل کرنے کے لیے عراقی سیکورٹی فورسز کو کرد جنگجو ، سنی عرب قبائل اور شیعہ ملیشیا کے علاوہ امریکی اتحاد کے جنگی جہازوں اور فوجیوں کی مدد بھی حاصل ہے ۔