- الإعلانات -

جرمنی میں جی ٹوئنٹی اجلاس ختم ،ماحولیاتی معاملے پر ٹرمپ پر تنقید

ایک طر ف عالمی معیشتوں نے دنیا بھر میں آزاد تجارت پر اتفاق اوردرآمدات پر زیادہ ٹیکس کی مخالفت کے مشترکا اعلامیے پر دستخط کیے ہیں، تو دوسری جانب تحفظ ماحولیات کے معاملے پر امریکا تنہا نظر آیا ۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے امریکی رویے پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے تحفظ ماحولیات کے معاہدے سے علیحدگی افسوسناک ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے امریکی علیحدگی کے باوجود تحفظ ماحولیات کے حوالے سے پیرس معاہدے پر عملدرآمد آگے بڑھانے کااعلان کیا ۔