- الإعلانات -

ہانگ کانگ : چین کے پہلے بیڑے کو شہریوں کیلئے کھول دیا گیا

ہانک کانگ کے ہزاروں شہریوں نے بیڑے پر سیر کا لطف اٹھایا اور خوب انجوائے کیا۔

 ہانگ کانگ کے ساحل پر لنگر انداز چین کے پہلے بیڑے کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا۔ ہزاروں شہریوں نے بیڑے پر سیر کا لطف اٹھایا اور خوب انجوائے کیا۔ ہانک کانگ کے باسیوں نے خوب تصاویر بھی بنوائیں۔ جنگی بحری بیڑے میں چینی فوجی نے کمال دکھائے تو مدھر آواز کا جادو بھی جگایا گیا۔ تقریب میں معمر شہریوں کو خصوصی مدعو کیا گیا تھا، جنہوں نے سیر کو انتہائی خوش کن قرار دیا۔