- الإعلانات -

کترینہ کی 15 سال پرانی تصویر سے بھارتی میڈیا میں ہلچل

شمیتا سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ، کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی مسکرارہی ہیں۔

ممبئی: ( اداکارہ کترینہ کیف کی لیبیا کے سابق سربراہ کرنل قذافی کے ہمراہ 15 سال پرانی ایک تصویر نے بھارتی میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے، جس میں وہ کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی نظر آرہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی کی سپر ماڈل شمیتا سنگھ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں کترینہ، کرنل قذافی کے پہلو میں بیٹھی مسکرارہی ہیں جبکہ انکے ساتھ دیگر ماڈلز کے علاوہ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی نظر آرہی ہیں، فی الحال کترینہ کیف کی جانب سے کرنل قذافی کیساتھ لی گئی اس تصویر کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔