- الإعلانات -

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، شرکا کا نواز شریف پر مکمل اظہار اعتماد

جے آئی ٹی رپورٹ پر کئے جانے والے اعتراضات کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ ، اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا

اسلام آباد  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات کو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل تمام وفاقی وزرا اور اتحادی پارٹیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ بہترین قومی مفادات میں فیصلہ کیا جا سکے ۔

اس موقع پر وفاقی وزرا کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی تحقیقاتی رپورٹ سے زیادہ کسی سیاسی جماعت کی رپورٹ معلوم ہوتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے حقائق کے برعکس میڈیا پر دکھائی جانے والی رپورٹس اور الزامات پر زیادہ انحصار کیا جس کی وجہ سے رپورٹ حقائق سے دور ہوگئی ۔