- الإعلانات -

برازیل: صدرسے نالاں عوام سڑکوں پر نکل آئے

برازیل کے شہر ساؤ پالو کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں، مظاہرین نے صدر مائیکل تیمر کے پتلے جلاکراصلاحات کے خلاف احتجاج کیا ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات اُن کی اجرت اور پنشن کے حصول پر اثر انداز ہوں گی۔

ایک برس قبل برازیل کے سابق صدر کے مواخذے کے بعد اقتدار میں آنےو الے مائیکل تیمر سے برازیلین عوام کی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ اقتصادی اصلاحات اور سادگی کی پالیسی کے ذریعے تبدیلی کا باعث ہوںگے، لیکن حال میں کرپشن الزامات کے پیش نظر ان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔