- الإعلانات -

سونم کپور پیا گھر سدھارنے کے لئے تیار

جی ہاں، میڈیا پر ان دنوں سونم کپور کی اپنے دوست آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور دونوں کی ایک ساتھ کئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

سونم کپور کی آنند آہوجہ کے ساتھ شادی کے لئے سونم کی والدہ سنیتا نے بڑا کردار ادا کیا ہے، جن کو اپنی بیٹی کو پیا گھر سدھارنے کی بہت جلدی ہے۔

سونم کپور نے عوامی سطح پر آہوجہ سے اپنے تعلق کے بارے میں کبھی بات نہیں کی لیکن کہا جا رہا ہے کہ ان کے والدین آہوجہ سے بہت خوش ہیں۔

سونم نے حال ہی میں آہوجہ کے ساتھ ایک تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی ہے جو وائرل ہو گئی ہے اور خبریں ہیں کہ یہ پیار کے پنچھی اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

واضح رہے کہ آنند آہوجہ ایک کامیاب بزنس مین ہے اور اس کا تعلق نئی دہلی سے ہے ۔