- الإعلانات -

’’فاسٹ اینڈ فیوریس 7‘‘ کا گانا یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیا

فلم کا گیت’’سی یو اگین‘‘ میں مشہور امریکی ریپر وز خلیفہ اور چارلی پوتھ نے ایک ساتھ پر فارم کیا جس کے ذریعے فلم کی تکمیل سے قبل کار حادثے میں ہلاک ہونے والے آنجہانی اداکار پال والکر کو پوری کاسٹ نے خراج عقیدت پیش کیا۔

اس گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گیت یوٹیوب پر ریلیز کے 6 ماہ میں ہی ایک ارب سے زائد بار دیکھا گیا لیکن اب 2 سال سے بھی کم عرصے میں یہ گیت 2 ارب 89 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار 7 سو 94 سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور اب یہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گیت ہے۔

گیت’’سی یو اگین‘‘ نے 5 سال قبل ریلیز ہوئے گانے ’’گنگنم اسٹائل‘‘ کو پیچھے چھوڑا جو کہ اب تک 2 ارب 89 کروڑ 44 لاکھ 26 ہزار 475 سے زائد بار دیکھا گیا اور یہ مقبولیت میں دوسرے نمبر ہے۔ اسی طرح نوجوان گلوکار جسٹن بیبر کا گیت ’’سوری‘‘ اس فہرست میں 2 ارب 63 کروڑ 55 لاکھ 72 ہزار 161 سے زائد ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔