- الإعلانات -

سری لنکا کو 3وکٹوں سے شکست ،سیریز زمبابوے کے نام

ہمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سری لنکن ٹیم 50 اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 203رنز بناسکی ۔

سری لنکا کی طرف گونا رتنے 59 اور گونا تھلاکا 52 رنز بناکر نمایاں رہے،زمبابوے کے سکندر رضا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں مسکادزااور سولومن مائر نے 92رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور ہوم ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا۔

مائر 43رنز بناکر آئوٹ ہوئے ،موساکندا نے 37،اور سولومن مائر نے 73رنز بناکر پویلین لوٹے،سکندر رضا نے 27رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تو زمبابوے نے 38اووز میں 7وکٹ کے نقصان پر 204رنز بنالئے۔

زمبابوے کی اس فاتح کے ساتھ ہی اس نے سیریز بھی 3کے مقابلے میں 2میچز جیت کر اپنے نام کرلی۔