- الإعلانات -

ٹرمپ جونیئر نے ہیلری کیخلاف روسی شہری سے موصول ای میلز ٹویٹ کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر نے روسی پراسیکیوٹر سے ملاقات سے پہلی کی وہ تمام ای میلز جاری کر دی جس میں روس نے ہیلری کلنٹن سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھی۔

واشنگٹن:  امریکی انتخابات میں روسی مداخلت مسئلہ پھر گرم، ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے ٹرمپ جونئیر نے روسی پراسیکیوٹر کے ساتھ ملاقات سے پہلے کی ای میلز سوشل میڈیا پرجاری کر دی۔ ای میلز کے مطابق روسی پراسیکیوٹر روب گولڈ سٹون ٹرمپ کی کمپین ٹیم کو ایسی معلومات فراہم کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں جس سے ہیلری کلنٹن کی الیکشن مہم متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ جونئیر کو بھیجی گئی ای میلز میں روسی پراسیکیوٹر نے ان خفیہ معلومات کو ٹرمپ کے لیے روس کی جانب سے ایک تحفہ قرار دیا ہے۔ گولڈ سٹون اور ٹرمپ کی کمپین ٹیم کے درمیان 9 جون 2016 کو ہوئی تھی، جس میں ٹرمپ جونئیر بھی موجود تھے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونئیر کو سینٹ کی انٹیلیجنس کمیٹی میں بلا کر بیان ریکارڈ کرایا جائے گا