- الإعلانات -

پانامہ کا ہنگامہ، سیاسی عدم استحکام سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر

صدر کراچی چیمبر شمیم فرپو کا کہنا ہے کہ سیاسی صورتحال کی بہتری کے بروقت اقدامات نہ لئے گئے تو ملکی ایکسپورٹ میں مزید کمی واقع ہو جائے گی۔

کراچی:  چیمبر آف کامرس کے صدر شمیم فرپو نے کہا ہے کہ ملک سیاسی گہما گہمی نے سیاسی ماحول گرم کر دیا ہے وہی کاروباری معاملات ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے کترا رہے ہیں جبکہ غیر ملکی تجارتی وفود نے پاکستان آنے سے منع کر دیا ہے جسکی وجہ سے ملکی برآمدات خطرے میں پڑ گئی ہے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو خام مال اور پیداواری لاگت میں اضافے کے سبب صنعتکار عالمی مارکیٹ میں پڑوسی ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ رہی سہی کسر حکومت کی جانب سے ریفنڈ کی عدم ادائیگی اور خراب سیاسی صورتحال کے باعث ملکی برآمدات تیزی سے گر رہی ہیں۔ صدر کراچی چیمبر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیاسی صورتحال کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کئے جائین تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہو سکے۔