- الإعلانات -

سپین کا شاہی خاندان 31 برس بعد برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گیا

بکنگھم پیلس میں ملکہ الزبتھ کی طرف سے مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔ کنگ فلپ اور ملکہ الزبتھ نے تعلقات کو مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا۔

لندن:  سپین کا شاہی خاندان اکتیس برس کے طویل عرصے بعد برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گیا۔ ملکہ الزبتھ اور پرنس فلپ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملکہ الزبتھ کی طرف سے بکنگھم پیلس میں مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت کا خاص اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں برطانوی شاہی خاندان کے علاوہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے بھی شریک ہوئیں۔ اس موقع کنگ فلپ اور ملکہ الزبتھ نے تعلقات کو مضبوط بنانے کےعزم کا اظہار کیا۔