- الإعلانات -

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ کے نام

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے گیارہویں مرحلے میں ایک بار پھر جرمن سائیکلسٹ نے اپنی برتری ثابت کر دی۔ کرس فروم نے بھی مجموعی برتری پر کسی کو قبضہ نہ کرنے دیا۔

پیرس:  ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا گیارہ واں مرحلہ، 203.5 کلومیٹر کا طویل فاصلہ سائیکلسٹ کیلئے بنا امتحان، جرمنی کے مارسیل کٹل نے ایک بار پھر ٹریک پر اپنی مہارت اور تیزی منوائی اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ دفاعی چیمپئن برطانیہ کے کرس فروم نے بھی خوب زور دکھایا اور ییلو جرسی پر قبضہ جمائے رکھا۔ گیارہویں مرحلے میں ہونے والے تصادم نے تین اہم کھلاڑیوں کا ریس میں سفر ختم کر دیا۔