- الإعلانات -

ہالی ووڈ فلم ڈن کرک کا لندن میں ورلڈ پریمئر

برطانوی شہزادہ ہیری کی ڈن کرک کے پریمئر میں شرکت، ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کے جلوے، جنگ عظیم کی جھلک دکھاتی فلم 21 جولائی کو ریلیز ہو گی۔

لندن:  دوسری جنگ عظیم کے سچے واقعے پر مبنی فلم ڈن کرک کا پریمئر لندن میں ہوا۔ فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔ تقریب میں شریک برطانوی شہزادہ ہیری شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جنگی مناظر سے بھرپور فلم اکیس جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔