- الإعلانات -

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی بربریت، جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اسلام آباد کے علاقے سے حریت رہنما کے بیٹے سمیت 12 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

وادی:  مقبوضہ کشمیر میں ظلم اور بربریت کی انتہا، بھارتی فوج نے جعلی مقابلوں میں 3 کشمیری نوجوانوں کو اذیت دیکر شہید کر دیا، اسلام آباد کے علاقے سے حریت رہنما کے بیٹے سمیت 12 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، نہتے کشمیریوں پر زمین مزید تنگ کر دی گئی، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قصبے ترال کے علاقے وطیون میں بھارتی فوج نے تین نہتے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر جعلی مقابلے میں انہیں شہید کردیا، بھارتی فوج نے اسلام آباد کے علاقے میں گھر گھر آپریشن کیا، جس میں حریت رہنما مختار احمد کے 11 سالہ بیٹے سمیت 12 کشمیر یوں کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں رواں سال سینکڑوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں، کشمیریوں کی تحریک وقت کے ساتھ ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔