- الإعلانات -

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 4 جوان ڈوب گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب اٹھ کے مقام پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جاگری۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم میں گرنے والی گاڑی میں 4 اہلکار سوار تھے جن میں سے ایک شہید جوان کی میت مل گئی جب کہ تین کی تلاش جاری ہے۔