- الإعلانات -

ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، بورڈ کا بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے ثنا میر کی جگہ بسمیٰ معروف کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ثنا میر پیشرفت کے بعد ریٹائرمنٹ کے بارے میں غور کررہی ہیں۔ ویمن ونگ 20 جولائی سے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کر رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں اپنے ساتوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین شہریار خان ٹیم کی کارکردگی سے انتہائی مایوس ہوئے اور انہوں نے ٹیم میں بڑے پیمانے میں تبدیلیوں کی ہدایات جاری کی ہیں۔