- الإعلانات -

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

معاشی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی گہر ی نظریں سپریم کورٹ میں جاری سماعت پر لگی ہوئی ہیں ۔

ان کے مطابق سرمایہ کاروں نے سماعت سے اندازہ لگایا ہے کہ عدالت مزید حقائق کو مد نظر رکھ رہی ہے اور ایسے حالات نظر نہیں آرہے کہ فوری طور پر وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ آئے گا ۔

ان وجوہات کی بنا ء پر حصص بازار میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اور کاروبار کے دوران شیئرزکی خریداری پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 680 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ اور انڈیکس 45 ہزار دو سو کی بلند سطح تک دیکھا گیا ۔