- الإعلانات -

وزیر اعظم نے ایکسپو سینٹر سیالکوٹ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیالکوٹ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پہلے ایکسپو سینٹر کا افتتاح کیا جسے "ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر” کا نام دیا گیا ہے۔