- الإعلانات -

اصل دشمن پاکستان نہیں چین ہے،سابق بھارتی وزیر

سابق بھارتی وزیر نے اپنے دونوں پڑوسی ممالک پر الزام لگایا ہے کہ چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت پر حملے کی تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ چین نے اپنے ایٹمی ہتھیار پاکستان میں چھپا رکھے ہیں،متنازع علاقے میں بھارتی اشتعال انگیزی بڑے تنازع کو جنم دے سکتی ہے۔

ادھر چین نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر بھارت باز نہ آیا تو بڑی محاذ آرائی کا سامنا کرنا ہوگا۔