- الإعلانات -

پاکستانی ہائی کمشنرکی چین و بھوٹان کے سفیر وںسے ملاقات،بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے ڈوکلام تنازع پر چین اور بھوٹان کے سفیر وںسے ملاقات کی ہے۔

بھارتی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ہائی کمشنر عبد الباسط نے چینی سفیر اور بھوٹان کے سفیر سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں ۔ان ملاقاتوں میں چین اور بھارت کے درمیان جاری ڈوکلام تنازع پر بات چیت کی گئی ہے۔

بھارت نے متنازع علاقے ڈوکلام میں فوج بھیج رکھی ہے جہاں چینی فوج سڑک تعمیر کر رہی تھی ، بھارت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو چین کو اس پر اسٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔