- الإعلانات -

پیرو: کان کن اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کی شیلنگ

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں پولیس اور احتجاج کرنے والے مزدور آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

لیما:  پیرو کے شہر لیما میں کان کن اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ملک میں نئی لیبر اصلاحات کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائرجلا کر سڑکیں بلاک کر دیں، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسوگیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔