- الإعلانات -

بھارتی ڈرامے نشر کرنے پر عدالتی فیصلہ، پاکستانی فنکاروں کی مخالفت

فنکاروں کا کہنا ہے کہ انڈین کونٹینٹ نہ صرف گھروں میں بھارتی ثقافت کے پرچار کا سبب بنے گا بلکہ بچے پھر سے روز مرہ گفتگو میں ہندی الفاظ استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔

لاہور:  لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستانی چینلز پر ایک بار پھر بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری زیادہ خوش نہیں۔ فنکاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرامے بند ہونے سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے جسے دھچکا لگ سکتا ہے۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ اگر انڈین ڈرامے دکھائے گئے تو ہمارے گھروں میں ایک بار پھر بھارتی ثقافت اور بے راہ روی کا پرچار شروع ہو جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے 18 جولائی کو ایک نجی ٹی وی چینل کی درخواست پر پاکستانی میں بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دی تھی۔