- الإعلانات -

کشمیری ماڈل کا مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان

ثنا دعا نے مس جموں کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا، اب وہ ایکواڈور میں مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔

سرینگر:  کشمیری ماڈل نے مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا، کشمیری حسینہ ثنا دعا مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ثنا دعا نے ایک ٹی وی کے زیر اہتمام مس جموں کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا اور اب وہ ایکواڈور میں مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں 53 ممالک کی حسینائیں شرکت کرینگی۔ کشمیری ماڈل نے کہا کہ وہ 23 ستمبر کو عالمی مقابلے میں حصہ لیں گی۔