- الإعلانات -

‘بحران کے خاتمے کیلئے وزیراعظم استعفیٰ دیں’

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نفیسہ شاہ نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد آنے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ‘دوسرا رُخ’ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم صرف اسی الجھن میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کس کی منی ٹریل آئی اور کس کی باقی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘معلوم نہیں کہ شریف خاندان نے ایسا کیوں سمجھ رکھا ہے کہ وہ ہی پاکستان کو چلا سکتے ہیں اور ان کے بعد کوئی نہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے ہر چیز کو عدالتوں میں لے جانا بھی نامناسب عمل ہے اور جیسا کہ ملک کا قانون اور آئین موجود ہے تو اس کی روح کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔