- الإعلانات -

صحافیوں سے بدسلوکی کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) عہدیداران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وزیرمملکت کیڈ طارق فضل چوہدری کی جانب سے اسلام آباد میں کی جانے والی پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں نے پمز واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

صحافیوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ’شیم شیم‘ کے نعرے لگائے، اور ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

صحافیوں نے وزیر مملکت فضل چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) رہنما دانیال عزیز کو پریس کانفرنس نہیں کرنے دی، اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔