- الإعلانات -

میرا کا لاہور سے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کا اعلان

سیاست میں آؤنگی تو میری کامیابی یقینی ہو گی، انتخابی مہم کیلئے پلاننگ شروع کر دی، مخالفین کو سر پرائز دونگی: انٹرویو

لاہور:  فلم سٹار میر ا نے آئندہ عام انتخابات میں لاہور سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا۔

اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہنا تھا میں عمران خان سے زیادہ عوام میں مقبول ہوں اس لیے مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ میں سیاست میں آؤنگی تو میری کامیابی یقینی ہو گی اور عمران خان کے مقابلے میں بھی عوام مجھے ہی کامیاب کر ینگے۔

انہوں نے کہا انتخابی مہم کیلئے پلاننگ شروع کر دی ہے، اپنے مخالفین کو سر پرائز دونگی۔