- الإعلانات -

طیب اردوان قطر اور خلیجی ممالک میں بحران کے حل کیلئے سرگرم

ترک صدر طیب اردوان قطر اور خلیجی ممالک میں تناؤ کم کرنے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ بحران کے حل کیلئے انہوں نے خلیجی ممالک کا غیرمعمولی دورہ کیا۔ انہوں نے کویت دورے پر امیر سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں میں قطر ایشو پر بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل ترک صدر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں قطر کے بائیکاٹ کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈریکا موگرینی بھی کویت پہنچیں۔