- الإعلانات -

اسرائیل کا مسجد الاقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹانے کا فیصلہ

یروشلم: اسرائیل نے فلسطینی عوام کے شدید احتجاج کے بعد مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ کے دروازوں پر نصب کیے گئے میٹل ڈیٹیکٹرز کو ہٹانے کا عمل شروع کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اسرائیلی حکام نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے کے داخلی دروازوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز کے بجائے نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کی ایک    رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے اجلاس کے دوران میٹل ڈیٹیکٹرز ہٹانے اور اس کی جگہ جدید کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا۔

مسجد الاقصیٰ کے ڈائریکٹر شیخ نجیح بکیرات نے کہا کہ اسرائیلی حکام کا یہ فیصلہ مسلمانوں کے مطالبات پورے نہیں کرتا کیونکہ میٹل ڈیٹیکٹرز کی جگہ یہاں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔