- الإعلانات -

کوئٹہ سے چینی باشندوں کا اغواء، تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اے آر کے انفوٹیک انتظامیہ کے خلاف درج مقامات کی مؤثر طریقے سے پیروی اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ایسی دیگر کمپنیوں کی رجسٹریشن فوری طور پر منسوخ کی جائے۔ چودھری نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورین کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھی؟

وزیر داخلہ نے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کیخلاف ایف آئی اے کو انکوائری کا بھی حکم دیا جبکہ وزارتِ خارجہ کے ذریعے کوریا کے سفیر کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔