- الإعلانات -

فلسطینی مظاہرین پر اسرائیل کا تشدد، مسجد اقصیٰ کی بندش: پاکستان کا اظہارِ تشویش

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اقدامات بند کئے جائیں، یہ اقدامات عالمی انسانی حقوق اور عالمی اقدار کے منافی ہیں، حکومت پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ فلسطین کے بنیادی حقوق اور وقار کے مطالبے کے ساتھ ہیں، پاکستان نے دارالحکومت القدس شریف کے ساتھ آزاد خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام میں اخلاقی و سفارتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔