- الإعلانات -

سعودی عرب نے سیاحتی ویزے دینے کی منظوری دیدی

سعودی عرب کی وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیر وسیاحت کی غرض سے آنے کے خواہش مند غیر ملکیوں کو سیاحتی ویزے جاری کیے جانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ یہ ویزے عالمی سیاحتی کمپنیوں کے توسط سے جاری کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اقتصادی ترقی کے پروگرام 2020ء کے تحت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے الگ سے سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قومی اقتصادی تبدیلی پروگرام برائے 2020ء کے وضع کردہ روڈ میپ پر عمل درآمد سے پرائیوٹ سیکٹر کو ملک میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔