- الإعلانات -

حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ناکام

حکومت اور آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن (اے پی او ٹی اے) کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

گزشتہ روز آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نےمتعدد مطالبات کی منظوری تک ملک گیر ہڑتال کرتے ہوئے ٹینکرز کھڑے کردیئے اور ملک بھر میں تیل کی فراہمی معطل کر دی تھی۔

آل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافے، سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد اوگرا کی جانب سے سخت قوانین کے فوری نفاذ، سندھ اور پنجاب میں ہائے ویز پر دوران سفر مقامی اور موٹر وے پولیس سمیت انتظامیہ کی جانب سے بھاری جرمانوں اور چالان کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

ہڑتال کے باعث ملک بھر میں تقریباً 23 ہزار آئل ٹینکرز کی نقل و حمل رک گئی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی پمپس کو فراہمی متاثر ہوئی ہے۔