- الإعلانات -

متحدہ لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو بانی نے فون پر شاباش دی: رینجرز نے آڈیو سنا دی

ترجمان سندھ رینجرز کرنل قیصر خٹک نے شہرِ قائد میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 17 جولائی کو اورنگی ٹاؤن میں 2 افراد کو قتل کیا گیا تھا، قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے تھا، دونوں ملزمان جنوبی افریقہ گروپ سے رابطے میں تھے، محمد رحیم شوٹر اور محمد دانش موٹر سایئکل چلا رہا تھا، واردات کے دو دن بعد متحدہ بانی نے انہیں شاباش کا میسج بھیجا اور حبیب میٹرو بینک کے ذریعے پچاس ہزار کی رقم بطور انعام بھیجی گئی۔ ترجمان سندھ رینجرز نے پریس کانفرنس میں متحدہ بانی کے وائس میسج بھی سنائے۔

کرنل قیصر نے بتایا کہ گرفتار دونوں ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کوئی ایکٹِو نیٹ ورک کام نہیں کر رہا، ڈی جی رینجرز نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے، اچھی لیڈ ملی ہے، جلد ہی اچھی خبریں بھی ملیں گی۔