- الإعلانات -

حریت رہنماء شبیر شاہ گرفتار، ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز کو بزور طاقت دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی سالوں سے نظر بند حریت رہنما شبیر احمد شاہ کو گرفتار کر کے نئی دہلی بھیج دیا ہے جہاں مقامی عدالت نے ان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ متعدد دوسرے حریت رہنماؤں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے جے کے ایل ایف کے چیئرمین یاسین ملک کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید دس دن کا اضافہ کیا ہے۔ وہ اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ سری نگر جیل میں قید ہیں۔ حریت رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف وادی بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سری نگر کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔