- الإعلانات -

جرمن اوپن ٹینس: میزبان ملک کے ٹامی ہاس کو شکست، ایونٹ سے باہر ہو گئے

جرمن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں میزبان ملک کے ٹامی ہاس شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جرمنی کے ٹامی ہاس کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے، جس کے بعد وہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے آخری ایونٹ میں انہیں ارجنٹائن کے کھلاڑی نکولس ککر سے غیرمتوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حریف نے انہیں اسٹریٹ سیٹس میں سات پانچ اور چھ دو سے ہرایا۔