- الإعلانات -

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سائلین کی مشکلات کے باعث ملتان بینچ فعال کر دیا

سائلین کی مشکلات کے پیش نظر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ نے ملتان بینچ فعال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ کے ججز سے بدتمیزی کرنے والے تین وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے۔ ملتان بینچ کے مقدمات لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے سے سائلین کو مشکلات درپیش تھیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے سائلین کی مشکلات کے پیش نظر ملتان بنچ فعال کر کے کیسز واپس بینچ کو بھیج دیئے۔ ملتان بنچ میں ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کے ملتان بینچ کو فعال کرنے کے فیصلے کے بعد ہائیکورٹ بار نے عدالتی بائیکاٹ کی کال واپس لے لی۔