- الإعلانات -

وزیر اعظم نواز شریف کی دورہ مالدیپ کے بعد وطن واپسی

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مالدیپ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم کو مالے ایئرپورٹ سے الوداع کہنے والوں میں مالدیپ کے صدر اور کابینہ کے ارکان بھی شامل تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم نے برادر ملک سے تجارتی اور باہمی تعاون کے مختلف سمجھوتوں پر معاہدے بھی کئے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مالدیپ کے دورے کی دعوت صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے دی تھی ۔

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران برادر ملک کے یوم آزادی کی تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، وزیر اعظم کے دورہ مالدیپ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں بھی تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا