- الإعلانات -

اقامے سامنے آنے پر 3 وفاقی وزراء کیخلاف ریفرنس سپیکر ایاز صادق کو جمع

ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے اسحاق ڈار، احسن اقبال اور خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں دائر کر دیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے تینوں ریفرنس سپیکر ایاز صادق کو بھجوا دیئے۔ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں وفاقی وزار نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اقامے ظاہر نہیں کیے، تینوں وزراء نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، بطور وزیر وہ کسی دوسری جگہ کام کرنے کے اہل نہیں، اسپیکر اسمبلی تینوں وزرا کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو کارروائی کے لیے بھجوائی۔