- الإعلانات -

چین کے علاقے شانزی میں بارشوں کے بعد سیلاب، 6 افراد ہلاک

چینی میڈیا کے مطابق شمال مغربی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سینکڑوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلاب کے بعد انتظامیہ نے 70 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جبکہ لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ فوج بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔