- الإعلانات -

فراڈ کاالزام، امریکی رکن پارلیمنٹ کے پاکستانی ملازم نوکری سے فارغ

واشنگٹن: امریکی ایوان میں ڈیموکریٹس کی نمائندہ ڈیبی واسرمین اسکلٹز نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے پاکستانی نژاد اسٹاف ممبر کو ریاست ورجینیا کے ایک ایئرپورٹ پر گرفتاری کے بعد نوکری سے برطرف کردیا۔

واسرمین اسکلٹز کے ترجمان ڈیوڈ ڈمرون نے بتایا کہ فلوریڈا کی قانون ساز نے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے والے عمران اعوان نامی شخص کو اس وقت برطرف کیا جب وہ ورجینیا ایئر پورٹ سے لاہور جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق عمران اعوان کے وکیل کرس گاوین نے بھی اپنے موکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کیا کہ عمران اعوان کو ڈلز ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے موکل نے معمول کے مطابق اپنے گھروالوں سے ملاقات کے لیے اپنے سفر کے بارے میں آگاہ کردیا تھا اور انہیں اس کی اجازت بھی مل گئی تھی۔